گورکھپور13اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)گورکھپور کے بی آر ڈی ہسپتال میں بچوں کی موت کا سلسلہ جاری ہے۔ آج دماغی بخار سے ایک اور 4 سال کے بچے کی موت ہو گئی۔ گزشتہ 3 دن میں ہی موت کے اعداد و شمار 68 تک پہنچ گئے۔ اس دوران وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ گورکھپور پہنچے۔مرکزی وزیر صحت جے پی نڈا بھی سی ایم یوگی کے ساتھ ہسپتال پہنچے۔ اس دوران میڈیا کی طرف سے سوال کرنے پر وزیر اعلی نے صحافیوں سے کہا کہ کچھ تو شرم کرو۔ یوگی کی آمد کے سبب پورے ہسپتال کو صاف ستھرا کیا گیا، آکسیجن کی سپلائی کو درست کرنے کے لیے مائع آکسیجن کے دو ٹینکر اور آکسیجن کے ایک سو سے زیادہ سلنڈر منگا لیے گئے ہیں۔بعد میں میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ پی ایم بھی اس واقعہ سے فکر مند ہیں اور انہوں نے ہر ممکن مدد کا بھروسہ دیا ہے۔ پی ایم نے وزیر صحت کو گورکھپور بھیجا ہے، پورے معاملے کی جانچ ضروری ہے، یوگی نے کہا کہ انسفلائٹس کے خلاف جنگ اور تیز ہو گی، میں وزیر اعلی بننے کے بعد اب تک 4 بار بی آرڈی ہسپتال آ چکا ہوں، 9 جولائی کو ہم نے تنخواہ نہ ملنے کے مسئلے کو حل کیا تھا، 9 اگست کو بھی میں یہاں آیا تھا، جس میں 5 اہم سیکرٹریز یہاں بلایا گیا تھا، میں چاہتا ہوں کہ ہر صحافی وارڈ کے اندر جاکر خود دیکھے کہ حالات کیا ہیں، سچائی کیا ہے، میں 1996-97 سے اس جنگ کو لڑ رہا ہوں، ان بچوں کے لئے مجھ سے زیادہ حساس کوئی نہیں ہو سکتا، میں انسیفلئاٹس کے خلاف سڑک سے پارلیمنٹ تک لڑا۔ سی ایم یوگی اس دوران پرجوش بھی ہوئے۔یوگی نے کہا کہ چیف سکریٹری کی صدارت میں تحقیقات ہو رہی ہیں، قصورواروں کو بخشا نہیں جائے گا۔ جانچ رپورٹ کے بعد کارروائی ہوگی، کمیٹی اموات کی وجہ سامنے لائے گی، صرف گورکھپور ہی نہیں بلکہ پوری ریاست میں اموات کی جوابدہی طے ہوگی، باہر بیٹھ کر کرنا جعلی رپورٹنگ نہیں، بلکہ عوام کے سامنے سچائی سامنے آنی چاہئے، ہم چاہتے ہیں کہ گورکھپور میں پورامیدانی وائرس ریسرچ سینٹر ہونا چاہئے، اس کے لئے ہم نے مرکزی وزیر سے درخواست کی ہے، ان کی طرف سے ایک پہل بھی ہوئی ہے۔